ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہوناور: سی آئی ڈی نے شروع کی پولیس تھانے میں زیر تفتیش ملزم کی موت کی تحقیقات 

ہوناور: سی آئی ڈی نے شروع کی پولیس تھانے میں زیر تفتیش ملزم کی موت کی تحقیقات 

Wed, 28 Jun 2023 18:46:22    S.O. News Service

ہوناور،28 / جون (ایس او نیوز) پولیس تھانے میں تفتیش کے دوران دلیپ منڈل نامی بہاری شخص کی موت کے معاملے کو سلجھانے کے لئے  سی آئی ڈی کی ٹیم نے تحقیقات شروع کر دی۔ 
    
بتایا جاتا ہے کہ جب مبینہ طور پر زہر خورانی کے ذریعہ خودکشی کرنے والے منڈل کے والدین بہار سے ہوناور پہنچے تو مردہ گھر میں موجود لاش کی شناخت ان سے کروائی گئی ۔ اس کے بعد لاش کو سرکاری اسپتال میں  بھیجا گیا جہاں پر ہوناور جے ایم ایف سی پرنسپال جج چندر شیکھر بنکار کی موجودگی میں کاروار میڈیکل کالج ہاسپٹل سے آئی ہوئی  ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ۔ 
    
فوت ہونے والے شخص کے ساتھ پولیس تھانے میں دیون کمار نامی جو شخص موجود تھا اس کا بیان  ہوناور ایڈیشنل جے ایم ایف سی جج کے سامنے درج کیا گیا ۔ ان کارروائیوں کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی گئی ۔ 
    
خیال رہے کہ بہار سے تعلق رکھنے والے دلیپ منڈل اور دیون کمار نامی دو افراد کو دھوکہ دہی اور چوری کے الزام کی تفتیش کے لئے پولیس اسٹیشن میں لایا گیا تھا ۔ مبینہ طور پر اس دوران  دلیپ نے پانی پینے کے بہانے زہر کھا لیا تھا جس سے اس کی موت واقع ہوئی ۔
    
پولیس تحویل میں رہنے کے دوران ملزم کی موت کا معاملہ سامنے آنے کے فوری بعد ضلع ایس پی ہوناور پولیس اسٹیشن کا دورہ کیا تھا اور سرکل انسپکٹر منجو ناتھ ، کرائم پی ایس آئی منجیشور چنداور کے علاوہ دیگر تین پولیس اہلکاروں کو معطل کرنے کے احکام جاری کیے تھے ۔ 
    
سی آئی ڈی کی ٹیم نے پولیس اسٹیشن پولیس اسٹیشن کے کاغذات اور ریکارڈس کا جائزہ لیا اور ابتدائی معلومات حاصل کی ۔ اب اگلی کارروائی کے طور پر معطل شدہ پولیس افسران اور اہلکاروں سے تفتیش کی جائے گی۔ 


Share: